پنج شنبه 01/می/2025

فلسطینی پارلیمنٹ کو بم سے اڑانے کی کوشش ناکام، سازش میں فتح ملوث ہے: حماس

پیر 17-ستمبر-2007

غزہ حماس حکومت کے زیر کمانڈ ’’ ایگزیکٹو فورسز‘‘ نے نامعلوم افراد کی جانب سے قومی اسمبلی کی عمارت کو بم سے اڑانے کی کوشش نام کام بنا دی- ایگزیکٹو فورسز کے ترجمان اسلام شہوان نے تبایا کہ قومی اسمبلی کے ایک گیٹ پر نصب بھاری ٹائم بم پھٹنے سے قبل ہی ناکارہ بنادیا گیا- انہوں نے کہا کہ کارروائی کا ہدف اسلامی تحریک مزاحمت(حماس) کے اراکین اوروزیراعظم اسماعیل ھنیہ تھے اور سازش کے پس پردہ فتح کے شرپسندوں کا ہاتھ ہے- انہوں نے بتایا کہ دھماکہ خیز مواد پندرہ کلوگرام پر مشتمل تھا، جسے ایگزیکٹو فورسز کے انجینئر سکواڈ نے ناکارہ بنا دیا-
شہوان نے سازش کی مذمت کرتے ہوئے فتح کو اس کا ذمہ دار قرار دیا – ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ فتح غزہ میں بدامنی اور انارکی کو ہوا دینے کے لیے اس طرح کی سازشیں کررہی ہے- انہوں نے کہا کہ رام اللہ حکومت خود پھوٹ کا شکار ہے اور وہ غزہ میں بھی ایسی ہی کیفیت پیدا کرنا چاہتی ہے- ترجمان نے کہا کہ اس سے قبل حماس اراکین پر فتح کی جانب سے ٹائم بم استعمال کر کے انہیں شہیدکرنے کئی سازشیں بے نقاب کی گئی ہیں، جن سے ثابت ہوتا ہے کہ یہ سازش بھی فتح کے شر پسند عناصر کی ہے- فتح کے تخریب کاروں کی جانب سے متعدد مقامات پر نصب کردہ بم ناکارہ بنائے گئے ہیں جبکہ تخریب کاروں کے خلاف کارروائی کے لیے تفتیش اور تلاش شروع کر دی گئی ہے-

مختصر لنک:

کاپی