پنج شنبه 01/می/2025

ائیر پورٹ پریہودیوں نے مصری وفد کاسامان لوٹ لیا

پیر 17-ستمبر-2007

مصری وزارت زراعت کاایک اعلی سطحی وفد اسرائیل سے واپسی پر تل ابیب ایئر پورٹ پر اس وقت اپنے قیمتی سامان سے محروم ہوگیا جب یہودی اہلکاروں نے وفد کے بیگوں سے ہاتھ صاف کردیے- تفصیلات کے مطابق بیس رکنی مصری وفد تل ابیب میں ایک تربیتی ورکشاپ میں شرکت کے بعداپنے وطن واپس لوٹ رہا تھا- اراکین وفد نے بتایا کہ وہ اسرائیل کی ’’عال‘‘ ایئر لائن کے ذریعے مصر روانہ ہوئے ، جبکہ اسرائیلی عملے نے ان کا سامان ان سے لے کر جہاز میں لوڈ کیا- بعد ازاں جہاز سے سامان نکالنے پر معلوم ہوا کہ بیگوں میں موجود قیمتی اشیاء چرا لی گئی ہیں- چوری ہونے والے سامان میں اسرائیلی حکام کی جانب سے دیے گئے تحائف کے علاوہ نقدی بھی شامل ہے-
 دوسری جانب اسرائیلی ٹیلی ویژن نے تل ابیب میں ایک پوسٹ آفس پر یہودیوں کے ڈاکے کی تفصیلات جاری کی ہیں- ٹی وی رپورٹ کے مطابق ڈاکخانے میں لگے خفیہ کیمروں کے ذریعے حاصل ہونے والی تصاویر میں ڈاکوؤں کو متعدد الماریوں میں نقدی کی تلاش کرتے پایا گیا گیا ہے تاہم سوائے ڈاک ٹکٹ کے اور کوئی چیز ان کے ہاتھ نہ آسکی- کیمروں کی فراہم کردہ تصاویر کے مطابق ڈاکوؤں کی تلاش کا کام شروع کر دیا گیا ہے-

مختصر لنک:

کاپی