مڈل ایسٹ اسٹڈی سینٹر کی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ غیر مقلد امریکی یہودی نوجوانوں میں اسرائیل کی حمایت کا جذبہ تیزی سے سرد پڑ رہا ہے-تفصیلات کے مطابق حال ہی میں ایک امریکہ میں ایک تحقیق سامنے آئی ہے جس کے مطابق یہودی نوجوانوں کا امریکی معاشرت میں گھل مل کر دوسری اقوام میں شادیاں اور یہودی خواتین کو نسل کے بجائے ایک مذہب کے پیروکار کے طور پر دیکھنا دراصل وہ اسبا ب ہیں کہ جن کے باعث امریکہ میں نئی نسل کے اندر اسرائیل کے لئے جذبات میں کمی آ رہی ہے-
تحقیق میں اس امر کی طرف بھی اشارہ کیا گیا ہے کہ اسرائیل کی حمایت میں نو جوان امریکیوں کے جذبات میں خاطر خواہ کمی دیکھنے میں آئی ہے اور وہ وقت دور نہیں کہ جب صہیونی ریاست کے امور سے’’ سرد مہری‘‘ پوری طرح ’’قطع تعلق‘‘ میں بدل جائے-
