امریکی وزرات دفاع کی خاتون ترجمان نے کہا ہے کہ حسا س نوعیت کی دفاعی ٹکنالوجی کے معاملے پر اسرائیل/امریکہ کشیدگی کے باوجودتل ابیب نے اس ٹکنالوجی کی برآمد میں اپنا لوہا منوا لیا ہے- یہ امر امریکہ کے لئے باعث تشویش ہے-
تل ابیب میں دفاعی ٹکنالوجی امور کی قائم مقام ڈائریکٹر بیٹ میکرومیک نے کہا ہے کہ اسرائیل کو ابھی مذکورہ برتری حاصل نہیں ہوئی تاہم انہوں نے واضح کیا کہ اسرائیلی ٹکنالوجی میں ہونے والی پیش رفت عالمی معیار پر پورا اترتی ہے لیکن اس ابھی تک اس نے دفاعی نوعیت کے اسلحہ کی برآمدت میں امریکہ یا کسی دوسرے ملک پر برتری حاصل نہیں کی-
