پنج شنبه 01/می/2025

فتح کے کارکن کی اسرائیلی زخمی فوجیوں کے لئے شفا کی دعا

اتوار 16-ستمبر-2007

اسرائیلی ٹی وی نے ایک رپورٹ نشر کی ہے جس میں فتح کا کارکن اسرائیلی زخمی فوجیوں کے لئے شفا کی دعا اور حماس کے خلاف اشتعال انگیز بیان دے رہاہے- رپورٹ میں ظاہر ہونے والا فتح کا کارکن اپنا نام ثائر بتاتاہے- وہ غزہ کی پٹی میں ہونے والے واقعات میں زخمی ہوگیاتھا اور مجدل میں برزیلائے اسرائیلی ہسپتال میں زیر علاج ہے- برزیلائے ہسپتال میں ’’زکیم ‘‘چھاؤنی کے زخمی فوجیوں کو لایا گیاہے – واضح رہے کہ مزاحمت کاروں نے زکیم فوجی چھاؤنی پر راکٹ حملے کئے تھے جس میں متعدد اسرائیلی فوجی زخمی ہوگئے تھے- اسرائیلی ٹی وی ہسپتال کے اندر سے زخمی ہونے والے فوجیوں اور ان کے اہل خانہ کے مناظر دکھاتاہے- اسرائیلی فوجیوں کے مناظر دکھانے کے بعد ٹی وی کا رپورٹر اپنے ناظرین کے لئے انکشاف کرتاہے- برزیلائے ہسپتال میں فتح کا کارکن ثائر بھی زیر علاج ہے- رپورٹر تبصرہ کرتے ہوئے کہتاہے کہ فلسطینیوں کے راکٹ حملے میں زخمی ہونے والے اسرائیلی فوجی فتح کے کارکن ثائر کے ایک ساتھ اپنا علا ج کرارہے ہیں- پھر ثائر کو دکھایا جاتاہے وہ وہیل چیئرپر اسرائیلی فوجیوں کے پاس جاتاہے ان کی خیریت دریافت کرتاہے اور ان کے لئے شفا کی دعا کرتاہے- وہ رپورٹر سے گفتگو کرتے ہوئے کہتاہے کہ اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) امن نہیں چاہتی وہ جنگ پر یقین رکھتی ہے- ہم فتح کے لوگ امن چاہتے ہیں لیکن وہ حماس کے لوگ امن نہیں خون خرابہ چاہتے ہیں-
فلسطینی سیکورٹی فورسز میں فتح کے انقلابی ٹولے کے بیسیوں زخمی کارکن اسرائیلی ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں- اسرائیلی حکومت نے ان کو علاج کی خصوصی سہولتیں فراہم کی ہیں-

مختصر لنک:

کاپی