پنج شنبه 01/می/2025

اسرائیلی جیل انتظامیہ کا فلسطینی اسیران پر تشدد، انسانی حقوق کی مذمت

اتوار 16-ستمبر-2007

اسرائیلی جیل انتظامیہ کی جانب سے فلسطینی اسیران کو تشدد کا نشانہ بنائے جانے کی انسانی حقوق کی تنظیم نے مذمت کی ہے – نابلس میں بیئر السبع جیل انتظامیہ نے اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے کمانڈر رہنما حسن سلامہ کو تشدد کا نشانہ بنایا ہے- انہیں جیل کے ڈاکٹر کے پاس لے جاتے ہوئے اسرائیلی فوجیوں نے زدوکوب کیا- انسانی حقوق کی تنظیم کے مطابق پانچ سے زائد اسرائیلی فوجی لاتوں اور لاٹھیوں کے ساتھ حسن سلامہ پر ٹوٹ پڑے – تشدد کے دوران انہوں نے حسن سلامہ کو گالیاں دیں اور کہا کہ ہم کب سے موقع کی تلاش میں تھے- حسن سلامہ کو کمر، سینے اور جسم کے مختلف حصوں پر چوٹیں آئیں- انہیں سانس لینے میں دشواری پیش آ رہی ہے- واضح رہے کہ حسن سلامہ کو  46 مرتبہ عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے- نابلس میں اسیران کے حقوق کا دفاع کرنے والی تنظیم نے ریڈ کراس اور انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیلی جیلوں میں فلسطینی اسیران کو لاحق سلوڈیتھ کی ذمہ داری قبول کریں

مختصر لنک:

کاپی