چهارشنبه 30/آوریل/2025

غزہ کو غیر ملکی تسلط میں دینے کی اسرائیلی تجویز

اتوار 16-ستمبر-2007

اسرائیل نے غزہ سے اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کا تختہ الٹنے کے بعد غزہ کا کنٹرول اسرائیل کی حامی غیر ملکی طاقت کے حوالے کرنے کی تجویز دی ہے- عبرانی اخبار ’’معاریف‘‘ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزارت خارجہ چند روز قبل غزہ پر کنٹرول حاصل کرنے کے بعد اس کے مستقبل کے حوالے سے ایک منصوبہ زیر غور لایا گیا- یہ منصوبہ اسرائیلی وزارت خارجہ نے تیار کیا-
منصوبے کے تحت اسرائیل کی جانب سے غزہ کی پٹی کے زمینی راستے بند کرنے کے بعد اشیائے خورد و نوش کی غزہ منتقلی روک کر حماس کو حکومت سے الگ ہونے پر مجبور کیا جائے گا اور جب حماس اقتدار سے سبکدوش ہو جائے تو اس کا کنٹرول عارضی طور پر کسی ایسے ملک کے حوالے کیا جائے جو اسرائیل کی حامی ہو-

مختصر لنک:

کاپی