پنج شنبه 01/می/2025

اسرائیلی وزراء کا جرمنی کے معاشی بائیکاٹ کا مطالبہ

اتوار 16-ستمبر-2007

اسرائیلی کابینہ میں شامل انتہاء پسند مذہبی جماعت ’’شاس‘‘ کے وزراء نے حکومت سے جرمنی کے معاشی بائیکاٹ کا مطالبہ کیا ہے- یہ مطالبہ جرمنی میں ’’ھولوکاسٹ‘‘ کے بارے میں بحث چھیڑنے کے تناظر میں کیا گیا- یہودیوں کے نزدیک ’’ھولوکاسٹ‘‘ سے بات چیت کرنے اور اس حوالے سے سیمینار منعقد کرنا مجرمانہ عمل ہے- اسرائیلی کابینہ میں شامل وزیر اور اسرائیلی ریڈیو میں مذہبی پروگرامات کے انچارج اسحاق کوھین نے کہا کہ اگر ہمارا بس چلے تو ہم جرمنی کو ھولوکاسٹ کی بحث چھیڑنے پر اسے سبق سکھا دیں- دوسری جانب شاس کے وزراء نے حکومت کی جانب سے جرمنی کی تیار کردہ کاریں لینے سے بھی انکار کردیا اور کہا کہ یہ ایک ایسے ملک کی تیار کردہ ہیں جو یہودیوں کا دشمن ہے- لہذا وہ اسے استعمال نہیں کریں گے-

مختصر لنک:

کاپی