پنج شنبه 01/می/2025

روس کی ثالثی قبول ہے: حماس

ہفتہ 15-ستمبر-2007

اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) نے روس کی طرف سے فلسطینیوں کے باہمی تنازعے کے حل کے لیے ثالثی کو خوش آمدید کہا ہے- روس کے نائب وزیر خارجہ الیگزینڈر سلطانوف نے قاہرہ میں اپنے دورے کے دوران فلسطینیوں کے درمیان مذاکرات کو دوبارہ شروع کرنے پر زور دیا اور کہا کہ باہمی اختلافات کو ختم کرنے کے لیے مذاکرات ہی واحد راستہ ہیں- حماس اور فتح مذاکرات کو فوری شروع کریں-
اسلامی تحریک مزاحمت (حماس)  کے غزہ میں ترجمان ڈاکٹر ابو زہری نے کہا کہ روس کی جانب سے بیان حقیقت کا عکاس ہے- روس اس تنازعے کے پیچھے کارفرما سازشوں سے آگاہ ہے- انہوں نے کہا کہ یورپی بھی اب یہ کہہ رہے ہیں کہ حماس کو نظر انداز نہ کیا جائے- انہوں نے کہا کہ روس نے بلواسطہ طور پر محمود عباس کے رویے کی مذمت کی ہے- محمود عباس حماس کے ساتھ مذاکرات کے تمام دروازے بند کیے ہوئے ہیں-
حماس کے ترجمان نے کہا کہ اگر روس ہمارے درمیان تنازعے کو ختم کرانے کے یے کوئی کردار ادا کرنا چاہتا ہے تو ہم اس کو خوش آمدید کہیں گے-

مختصر لنک:

کاپی