غزة کی پٹی سے 2005 میں یکطرفہ اسرائیلی انخلاء کے بعد سے ابتک فلسطینی مزاحمت کارروں نے سرحدی علاقے میں واقع یہودی بستیوں پر مقامی ساختہ 1964 راکٹ فائر کیے ہیں. مڈل ایسٹ اسٹڈی سینٹر کی تیار کردہ ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ امسال نصف جون غزہ کی پٹی پر اسلامی تحریک مزاحمت، حماس کے مکمل کنٹرول کے بعد اسرائیلی اہداف پر 121راکٹ فائر کئے گئے ہیں. رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ان میزائل حملوں کا ترجیحی ہدف سدیروٹ نامی یہودی بستی اور النقب کے مغربی علاقے میں قائم یہودی کالونیاں رہی ہیں. رپورٹ کے مطابق اشکلون شہر جیسے دور دراز علاقے کو بھی ان راکٹ حملوں میں نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی ہے
دو برس میں غزہ سے اسرائیلی اہداف پر 1970 القسام راکٹ فائر
جمعہ 14-ستمبر-2007
مختصر لنک: