پنج شنبه 01/می/2025

صہیونی دشمن کے خلاف کارروائی میں مجاہدین کا پلڑا بھاری ہے

جمعرات 13-ستمبر-2007

اسرائیلی فوج کے ایک اعلی سطحی افسر نے اعتراف کیا ہے کہ اسرائیلی افواج غزہ کی حدود کے ساتھ مزاحمت کاروں سے بدترین معرکے سے دوچار ہیں- مجاہدین اور اسرائیلی فوج کے درمیان جاری جنگ میں مجاہدین کا پلڑا بھاری ہے- ایک خبر رساں ادارے کو اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اسرائیلی فوجی افسر نے کہا کہ فوج کی غزہ کی حدود میں بڑی تعداد میں موجودگی خود فوج کے لیے نقصان دہ ہے- مزاحمت کاروں کے ساتھ معرکہ آرائی میں اسرائیلی فوج کو سخت جانی اور مالی نقصان اٹھانا پڑرہا ہے-
فوجی افسر نے مزید کہا کہ غزہ کی حدود میں فوج کو لگانے کی تجویز کو وزیر اعظم اولمرٹ اور وزیر دفاع ایہود باراک نے نامنظور قرار دیا ہے- انہوں نے کہا کہ اس تجویز کی نامنظوری سے مزاحمت کاروں کو فوج کے خلاف مزید حملے کرنے کا موقع فراہم ہوگا-

مختصر لنک:

کاپی