چهارشنبه 30/آوریل/2025

سلام فیاض نے غزہ میں یورپی ہسپتال کے سٹاف کی تنخواہیں روک لیں

جمعرات 13-ستمبر-2007

فلسطین کے مغربی کنارے میں محمودعباس کی ایمرجنسی حکومت کے غیر آئینی وزیراعظم سلام فیاض نے غزہ میں یورپی ہسپتال کے 700ملازمین کی تنخواہیں روک لیں جن میں ہسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد ابو شہالہ بھی شامل ہیں-
نیم سرکاری ملازمین ایسوسی ایشن کے چیئرمین کے علاؤ الدین البطہ نے سلام فیاض کے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس فیصلہ کامقصد اس کے سوا کچھ نہیں ہے کہ ماہر یورپی ڈاکٹروں کو تنگ کرکے یہاں سے نکال دیا جائے اور فلسطینیوں کو ماہر ڈاکٹروں سے علاج کرانے سے محروم کیاجائے-
انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اس طرح کی دھمکیوں سے ہسپتال کی اعلی کارکردگی کو متاثر کرناہے- انہوں نے کہاکہ ایسے ڈاکٹروں کوباہر سے کافی چھان بین کے بعد غزہ میں لاتے ہیں جو اپنے پیشے میں مہارت رکھتے ہیں- انہوں نے کہاکہ اس سے قبل سات سو نیم سرکاری ملازمین کو اس طرح کے نوٹس مل چکے ہیں- انھوں نے کہاکہ جن کو نوٹس ملے ہیں ان میں 300 کا تعلق وزارت صحت سے ہے- انہوں نے کہا کہ اس طرح رمضان المبارک میں کیاگیا ہے – رام اللہ میں قائم حکومت کو رمضان المبارک میں اس طرح کے اقدامات نہیں کرنے چاہیے-

مختصر لنک:

کاپی