چهارشنبه 30/آوریل/2025

ڈیوٹی دینے والے محروم نہ دینے والے فیضیاب

جمعرات 13-ستمبر-2007

فلسطینی قانون ساز کونسل کے قائمقام سپیکر احمد بحر نے کہاہے کہ رام اللہ میں قائم حکومت کا عجیب انصاف ہے – غزہ میں ڈیوٹی دینے والے ملازمین تنخواہوں سے محروم ہیں اور جو ڈیوٹی نہیں دے رہے ہیں وہ تنخواہیں لے رہے ہیں- ان خیالات کااظہار انہوں نے ٹریڈ یونین کی جانب سے نکالے گئے بڑے جلوس سے خطاب کرتے ہوئے کیا- یہ ریلی سلام فیاض کے غیر قانونی اقدامات کے خلاف نکالی گئی- سلام فیاض نے چند دن قبل ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی تنخواہیں روکنے کا فیصلہ کیا-
جلوس سے خطاب کرتے ہوئے سپیکر نے محمود عباس اور سلام فیاض سے کہاہے کہ وہ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کریں – صحت کے شعبہ سے تعلق رکھنے والے ملازمین کو ان کی تنخواہیں ادا کریں –

مختصر لنک:

کاپی