چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی جارحیت کا جواب دینا فلسطینیوں کا قانونی حق ہے

جمعرات 13-ستمبر-2007

غزہ میں اسلامی جہاد کے مرکزی راہنما خالد البتاش نے کہاہے کہ اسرائیلی فوجی ٹھکانے بیس زکیم پرحملہ کرنا فلسطینیوں کا قانونی حق ہے- اسرائیلی فوجی ورزانہ فلسطینیوں پر جارحیت کا ارتکاب کرتے ہیں اور بڑے پیمانے پر تباہی پھیلاتے ہیں- انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اسرائیلی فوجی حملہ کرتے وقت یہ نہیں دیکھتے کہ وہ غزہ کی پٹی ہے یا مغربی کنارہ ہے- فوجیوں نے ٹارگٹ کلنگ جیسے جرائم کے ذریعے کئی مزاحمتی رہنماؤں کو شہید کیا- سینکڑوں معصوم سویلین کو شہید کررہے ہیں- گرفتاریاں اور ناکہ بندی فوجیوں کے روز کے معمول کا حصہ ہے-
قابض صہیونیوں نے فلسطینیوں کو مشکلات کا شکار کررکھاہے- فلسطینیوں کی ریاست پر صہیونی ریاست قائم کی گئی جس سے لاکھوں فلسطینی بے گھر ہوئے-
انھوں نے کہاکہ جب تک فلسطین پر اسرائیل کا قبضہ ہے اس وقت تک مزاحمت جاری رہے گی- قبضے کاخاتمہ ہی مزاحمت کو ختم کرسکتاہے- انہوں نے صہیونی دھمکیوں کے حوالے سے کہاکہ وہ روزانہ فلسطینیوں کا قتل عام کرتے ہیں ان کی دھمکیوں سے ڈرنے وا لے  ہوتے تو مزاحمت نہ کرتے- انہوں نے کہا کہ عسکریت جاری رہے گی اگر حملے ہوئے تو ان کا مقابلہ کیا جائے اور جواب میں حملے کئے جائیں گے –

مختصر لنک:

کاپی