چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی جیلوں میں بند فلسطینیوں کا صدر عباس سے رہائی کا مطالبہ

جمعرات 13-ستمبر-2007

اسرائیلی بدنام زمانہ جیل ’’یتسان‘‘ میں قید سینکڑوں فلسطینی قیدیوں نے صدر عباس سے اپنی رہائی کے لیے اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے- فلسطین میں قیدیوں کی بہبود کے لیے کام کرنے والے ادارے ’’مرکز برائے حقوق اسیران‘‘ کے نمائندے سے بات چیت کرتے ہوئے اسیر اراکین قانون ساز کونسل اور دیگر قیدیوں نے کہا کہ صدر عباس قیدیوں کی رہائی کے لیے ٹھوس اقدامات نہیں اٹھا رہے- وہ سیاسی جانبداری کا شکار ہو کر حماس سے تعلق رکھنے والے اراکین قانون ساز کونسل کی رہائی کو پس پشت ڈال رہے ہیں-
قیدیوں نے فلسطینی صدر کی جانب سے غرب اردن میں معصوم شہریوں کے خلاف کارروائی اور بے گناہ شہریوں کی گرفتاریوں کی بھی مذمت کی-
’’یتسان‘‘ جیل کے اسیروں نے رمضان المبارک کی آمد پر فلسطینی عوام کو مبارکباد پیش کی اور تمام سیاسی جماعتوں اور شہریوں سے اختلافات بھلا کر فلسطینی عوام کی آزادی کے لیے کوششیں کرنے کا مطالبہ کیا-

مختصر لنک:

کاپی