اسرائیلی وزیر برائے لوکل گورنمنٹ افیعیڈر لیبریان نے ایران اور شام کو اسرائیل کے لیے خطرناک ترین ممالک قرار دیا- عبرانی اخبار ’’یدیعوت احرونوت‘‘ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی شہر ’’ہرٹسیلیا‘‘ میں ریٹائر فوجی افسران اور سپاہیوں کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حماس اور حزب اللہ اسرائیل کے لیے چھوٹا خطرہ ہیں- اسرائیل کو حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ اور حماس کے راہنماء خالد مشعل کا کام تمام کرنے کے بجائے ایرانی صدر احمدی نجاد اور شامی صدر بشار الاسد کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے تاکہ اسرائیل کے سرپر لٹکتی تلوار اور خطرات سے یہودیوں کو محفوظ رکھا جاسکے-
