پنج شنبه 01/می/2025

اسماعیل ھنیہ نے محمود عباس سے سعودی عرب میں ملاقات کی پیش کش کردی

بدھ 12-ستمبر-2007

فلسطینی اتھارٹی کے وزراعظم اسماعیل ھنیہ نے سعودی عرب کے ولی عہد سلطان بن عبدالعزیز سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے کہاہے کہ وہ فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس سے تمام امور پر بلاشبہ بات چیت کے لئے تیار ہیں-
اسماعیل ھنیہ کے دفتر سے جاری شدہ پریس ریلیز میں کہاگیاہے کہ فلسطینی وزیراعظم کے اس اقدام کا مقصد یہ ہے کہ فلسطینی علاقے بگڑتی ہوئی صورت حال کو بہتر بنایا جائے اور مسئلہ فلسطین کو ختم کرنے کے لئے اسرائیل جو سازشیں کررہاہے اس کا حل تلاش کیا جائے- اسماعیل ھنیہ نے شہزادہ سلطان کو ٹیلی فون پر رمضان المبارک کی آمد پر مبارک باد بھی دی- اسماعیل ھنیہ نے کہاکہ فلسطین میں جو کچھ ہوا اسے ’’بھائیوں کے اختلاف ‘‘کے مترادف سمجھنا چاہیے انہوں نے کہا کہ وہ مکہ معاہدے کی روشنی میں کسی قسم کے معاہدے کے لئے تیار ہیں- انہوں نے اپنی حکومت کی جانب سے کہا کہ مکہ معاہدہ ہی افہام و تفہیم کی بہتر بنیاد بن سکتاہے-
شہزادہ سلطان نے اسماعل ھنیہ کے موقف کی حمایت کی اور کہا کہ وہ یہ پیغام شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کو پہنچادیں گے- انہوں نے یہ بھی وعدہ کیا کہ فلسطینی لوگوں پر عائد اقتصادی ناکہ بندی کے خاتمے کے لئے بھی وہ اقدام کریں گے- فتح کے ایک عہدیدار نے کہاکہ محمود عباس اسماعیل ھنیہ کے درمیان ملاقات کا کوئی امکان نہیں ہے-

مختصر لنک:

کاپی