اسرائیلی حکومت نے گھریلو ساختہ دو فلسطینی راکٹوں کے حملے کے نتیجے میں درجنوں اسرائیلی سپاہیوں اور افسروں کے زخمی ہونے پر شدید رنج و غم کا اظہار کیاہے، یہ حملہ منگل کے روز عسقلان کی زاکم عسکری بیس پر علی الصبح کیاگیا-
اسرائیلی وزیراعظم ایہود اولمرٹ نے سیکورٹی محکموں کے سربراہوں کے ساتھ اور کابینہ کے ارکان کے ساتھ فوری اجلاس طلب کرلیا ہے تاکہ عسکری بیس پر حملوں کے جوابمیں کاروائی کی جاسکے-
عبرانی ریڈیو کے مطابق اسرائیل کے ایک سینئر وزیر نے مطالبہ کیا ہے کہ فلسطینیوں کے میزائل حملے کافوری طور پر جواب دیا جائے نیز غزہ کی پٹی میں حماس اور اسلامی جہاد کے انفراسٹرکچر کو تباہ و برباد کردیا جائے ، انہوں نے یہ بھی تجویز دی کہ ہتھیاروں کی فراہمی کو روکنے کے لئے فلاڈیفیا ایکسز پر کنٹرول کیا جائے تاکہ صحرائے سینا سے فلسطین میں اسلحہ نہ سکے – ایک اور اسرائیلی وزیر نے کہا کہ غزہ کی پٹی کو ایندھن کی فراہمی معطل کردی جائے، اسرائیلی وزیرمئیرشٹ ریٹ نے کہا کہ اسرائیل کو غزہ کی پٹی میں فوری کاروائی کرنا چاہیے- اسرائیلی وزیرداخلہ ایلی یشاعی نے کہا ہے کہ اب فلسطینیوں سے کوئی مذاکرات نہیں ہوسکتے-
