پنج شنبه 01/می/2025

عباس ملیشیا کا خیراتی ادارے پر حملہ، سامان قبضے میں لے لیا گیا

بدھ 12-ستمبر-2007

فلسطینی صدر محمود عباس کے زیر کمانڈ سیکورٹی فورسز نے غرب اردن کے شہر نابلس میں ایک رفاہی ادارے پر حملہ کر کے اس کے دفتر کی توڑ پھوڑ کی- تفصیلات کے مطابق نابلس میں شارع سفیان پر واقع دفتر پر دوپہر کو اس وقت چھاپہ مارا گیا جب تنظیم کا سارا عملہ دفتر میں موجود تھا- سیکورٹی اہلکاروں نے حملے کے دوران قیمتی سامان قبضے میں لینے کے بعد ناظم دفتر سمیت تین افراد کو گرفتار کرلیا- دوسری جانب خیراتی ادارے کے عملے کے ایک اہلکار نے واقع کی شدید مذمت کرتے ہوئے گرفتار شدگان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا-

مختصر لنک:

کاپی