فلسطینی اتھارٹی کی نگران حکومت کے وزیر اعظم اسماعیل ھنیہ نے داخلہ اور اطلاعات کی وزارتوں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ غزہ کی پٹی میں جمعہ کے روز صحافیوں پر کئے گئے تشدد کے بارے میں تفصیلات حاصل کریں تاکہ اس جرم کے مرتکب افراد کو قرار واقعی سزا دی جاسکے- علاوہ ازیں نامزد وزیراطلاعات سے بھی کہاگیا ہے کہ جن صحافیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے ان سے ملاقات کرکے ان سے حالات معلوم کئے جائیں-
ان خیالات کا اظہار اسماعیل ھنیہ نے فلسطینی صحافیوں کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران کیا- یہ ملاقات غزہ میں ہوئی اس ملاقات کے دوران دیگر معاملات کے علاوہ صحافیوں کی آزادی کا مسئلہ بھی زیر بحث آیا- ان واقعات پر اسماعیل ھنیہ نے اپنے دکھ اور رنج کا استعمال کیا-
اسرائیلی وزیراعظم نے اس بات پر بھی اپنی تشویش کا اظہار کیا کہ غزہ میں غالب تر پارٹی کی سرگرمیوں کے حوالے سے ذرائع ابلاغ جانبداری سے کام لے رہے ہیں- انہوں نے کہا کہ مغربی کنارے کے معاملات زیادہ دگرگوں ہیں لیکن ذرائع ابلاغ ،غزہ کی پٹی کے چندتاریک معاملات کو زیادہ ابھار رہے ہیں-
