چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی یونٹ پر فلسطینی میزائل حملے میں 69 فوجی زخمی

منگل 11-ستمبر-2007

اسرائیلی شہر عسقلان میں صہیونی فوج کی ایک تربیتی یونٹ پر فلسطینی ساختہ دور مار میزائل حملے میں (69) فوجی زخمی ہو گئے- مقبوضہ فلسطین سے موصولہ اطلاعات کے مطابق زخمیوں میں کئی آفیسر رینک کے فوجی شامل ہیں-
 ہسپتال ذرائع کے مطابق ایک حملے میں زخمی ہونے والے ایک فوجی کی حالت نازک ہے جبکہ تین شدید زخمی اور سات کو درمیانے درجے کے زخم آئے ہیں- اس وقتزخمیوں کو مختلف ہسپتالوں میں علاج کی غرض سے منتقل کر دیا گیا ہے-
اسرائیلی ذرائع کے مطابق  فلسطینی مزاحمتی گروپوں کی جانب سے داغے گئے دو میزائل عسقلان میں واقع ـ’’ذکیم‘‘فوجی  تربیتی کیمپ میں ایک خیمے پر گرے جہاں صہیونی ریکروٹ محو خواب تھے‘ جس سے کیمپ میں بھگڈر مچ گئی-متعدد فوجی میزائل کے ٹکڑے لگنے سے زخمی ہوئے-
بتایا جاتا ہے کہ مقامی طور پر ساختہ دور مار میزائل غزہ کی پٹی کے علاقے بیت حانون سے فائر گئے تھے‘ جس کے بعد اسرائیل فوج میں خوف و ہراس پیدا ہو گیا ہے-

مختصر لنک:

کاپی