چهارشنبه 30/آوریل/2025

فلسطینی اتحاد چاہتے ہیں :دویک

پیر 10-ستمبر-2007

فلسطین قانون ساز کونسل کے سپیکر ڈاکٹر عزیز دویک جو اسرائیلی جیلوں میں قید ہیں نے کہا ہے کہ فلسطینی عوام قومی یکجہتی میں یقین رکھتے ہیں اورانہوں نے کہا کہ موجودہ صورت حال انتہائی نازک ہے اور ہر شخص کو اپنی ذمہ داری ادا کرنا چاہیے-
مرکز اطلاعات فلسطین کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈاکٹر عزیز دویک نے کہاکہ فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس کی جانب سے حماس کے ساتھ مذاکرات نہ کرنے کے اعلان کے بعد اس میں کوئی شبہ باقی نہیں ہے کہ اتھارٹی کے سربراہ کی ذمہ داری صرف یہ ہے کہ وہ اپنے عوام کی توقعات پر پورا اترے اور فلسطینی عوام کی خواہش یہ ہے کہ عرب اور مسلم عوام کی خواہشات کے عین مطابق سرزمین قدس کو آزاد کرایا جائے اور جو کوئی بھی اس بنیادی اصول کی خلاف ورزی کرتاہے وہ عوام کو نقصان پہنچاتاہے-
موسم سرما میں امریکی نگرانی میں ہونے والی امن کانفرنس کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس کانفرنس سے کوئی نتیجہ برآمد نہ ہوگا-

مختصر لنک:

کاپی