چهارشنبه 30/آوریل/2025

فتح کی اپیل پر غزة میں ہڑتال کی کال بری طرح ناکام ہو گئی

پیر 10-ستمبر-2007

غزہ کی پٹی میں حماس کے ترجمان سامی ابو زہری نے کہا ہے کہ پی ایل او کی جماعتوں کی جانب سے ہڑتال کی اپیل ناکام ہوچکی ہے –
ابو سامی نے اپنے بیان میں کہا کہ غزہ میں تجارتی زندگی ،عوام الناس کی نقل و حرکت اور تعلیمی سلسلہ بحال ہے – مرکز اطلاعات فلسطین کے نمائندگان اور دیگر عوامی ذرائع نے کہا ہے کہ پی ایل او کی جانب سے عام ہڑتال کی اپیل ناکام ہوچکی ہے اور شہر کے مختلف علاقوں میں سکول ، سرکاری ،غیر سرکاری ادارے موٹرگاڑیوں کے ذریعے اورطبی مراکز میں لوگوں کی نقل و حرکت جاری ہے –
مرکز اطلاعات فلسطین کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ایل او اسرائیل کو قوت فراہم کررہی ہے – فلسطینی ڈاکٹر وں اور اساتذہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی معمول کی ذمہ داریاں سرانجام دے رہے ہیں ، رکن پارلیمان خلیل الحیانے کہا ہے کہ پی ایل او کی جانب سے ہڑتال کی اپیل خود غرضی پر مبنی ہے اور وہ غزہ میں انتشار پیدا کرنا چاہتی ہے-

مختصر لنک:

کاپی