چهارشنبه 30/آوریل/2025

محمود عباس اور سلام فیاض کو اسرائیلی پارلیمنٹ کے دورے کی دعوت

پیر 10-ستمبر-2007

اسرائیل نے فلسطینی صدر محمود عباس اور وزیر اعظم سلام فیاض کو پارلیمنٹ (کنیسٹ) کے دورے کی دعوت دی ہے- عبرانی اخبار ’’معاریف‘‘ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے خلاف کارروائی میں خیر سگالی کے طور پر انہیں پارلیمان میں آنے کی دعوت دی گئی ہے- رپورٹ کے مطابق اسرائیلی کابینہ میں خارجہ امور کے چیئرمین ٹساحی ھنمبگی نے کہا کہ ’’انہیں فلسطینی صدر اور وزیر اعظم کو کابینہ کے دورے کی دعوت دے کر بڑی خوشی ہے اور امید رکھتے ہیں کہ فلسطینی راہنماؤں کی اسرائیلی حکام سے ملاقات سے امن و امان کے قیام اور دونوں قوموں کے درمیان ہم آہنگی میں مدد ملے گی-‘‘ انہوں نے کہا کہ اسرائیل خطے میں امن و امان کے قیام کے لیے اعتدال پسند قوتوں کے ساتھ تعاون کے لیے ٹھوس ادقامات اٹھا رہی ہے- اور فلسطینی صدر محمود عباس اور غرب اردن میں قائم حکومت کے وزیر اعظم سلام فیاض نے اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے خلاف کارروائی کر کے انتہاء پسندی کے خاتمہ کر کے اعتدال پسندی کا ثبوت دیا-

مختصر لنک:

کاپی