چهارشنبه 30/آوریل/2025

عباس ملیشیا کا مظاہرین پر حملہ بائیس طلبہ زخمی

پیر 10-ستمبر-2007

غرب اردن میں فلسطینی صدر محمود عباس کے زیر کمانڈ سیکورٹی اہلکاروں نے مظاہرین پر حملہ کر کے بائیس طلبہ کو زخمی کردیا- تفصیلات کے مطابق الخلیل یونیورسٹی کے احاطے میں سلام فیاض حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرنے والے سینکڑوں طلبہ اور شہریوں پر لاٹھی چارج کیا گیا اور آنسو گیس کی شیلنگ کی- حملے میں زخمی ہونے والے طلبہ میں سے پانچ کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے-
عباس ملیشیا نے کارروائی کے دوران ایک بڑی تعداد کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا- گرفتار شدگان میں بیشتر طلبہ کا تعلق اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے سٹوڈنٹ ونگ ’’اسلامک بلاک‘‘ سے بتایا جاتا ہے-

مختصر لنک:

کاپی