پنج شنبه 01/می/2025

غرب اردن میں حماس کے اثر و رسوخ سے فتح اپنا کنٹرول کھو سکتی ہے: اسرائیل

پیر 10-ستمبر-2007

اسرائیل نے اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کی بڑھتی ہوئی قوت سے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے- دارالحکومت سے شائع ہونے والے انگریزی اخبار ’’یروشلم پوسٹ‘‘ نے اسرائیلی وزارت دفاع کے ایک اعلی عہدیدار کے حوالے سے بتایا ہے کہ اسرائیل کو حماس کی بڑھتی ہوئی قوت سے شدید خطرہ حماس غرب اردن میں فتح کی حکومت ختم کر کے غرب اردن پر بھی کنٹرول حاصل کرسکتی ہے- رپورٹ کے مطابق حماس کی بڑھتی ہوئی قوت اور عوامی اثر و رسوخ اسرائیل اور اسرائیلی حامی فلسطینی قوتوں کے لیے ایک کھلا چیلنج ہے- رپورٹ کے مطابق حماس کے پاس نہ صرف عوامی قوت ہے بلکہ اسے جدید اسلحہ بھی حاصل ہو رہا ہے-
دوسری جانب اسرائیلی فوج کی غزہ پر حملوں اور حماس کے خلاف کارروائیوں میں مسلسل ناکامی پر بھی شدید تشویش ہے- رپورٹ کے مطابق اسرائیل حماس کے خلاف سخت کارروائی کے لیے صدر عباس پر مسلسل دبائو ڈال رہے ہیں کہ اسرائیل کو حماس سے لاحق خطرات کا ازالہ کیا جاسکے

مختصر لنک:

کاپی