چهارشنبه 30/آوریل/2025

عباس ملیشیا نے غرب ارن میں اطلاعاتی ادارے کا دفتر بند کردیا

ہفتہ 8-ستمبر-2007

  فلسطینی صدر محمود عباس کے زیر کمانڈ سکیورٹی فورسز نے غرب اردن کے شمالی شہر طولکرم میں ایک غیرملکی اطلاعاتی ادارے’’ماس پریس‘‘ کا دفتر بند کر دیا – تفصیلات کے مطابق طولکرم میں قائم اقصی ٹیلی ویژن کی عمارت میں واقع ’’ماس پریس ‘‘کے دفتر پر رات گئے عباس ملیشیا نے حملہ کیا- سکیورٹی فورسز نے دفتر کے تمام دروازوں پر اپنے تالے لگانے کے بعد ایک نوٹس بھی چسپاں کیا ہے جس پر’’ تا اطلاع ثانی یہ دفتر سکیورٹی فورسز کے حکم سے بند کیا گیا ہے‘‘کے الفاظ درج ہیں – دوسری جانب دفتر کے انچارج صحافی محمد اشتیوی نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں فوری طور پر اپنا کام جاری رکھنے کا موقع فراہم کرنے اور سکیورٹی کے تالے ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے-

اشتیوی کا کہنا ہے ان کے دفتر پر گزشتہ تین ماہ سے کئی بار فتح کے مسلح اہلکار حملے کر چکے ہیں- اگست میں ان کے دفتر پر ہونے والے حملے میں دفتر میں موجود کئی کمپیوٹر اور پرنٹنگ کا سامان بھی اٹھالیاگیاتھا- انہوں نے بتایا کہ گزشتہ برس اسرائیلی فوج نے بھی دفترپر فائرنگ کی تھی اور نامعلوم افراد کی جانب سے بھی حملے کیے گئے ہیں- محمد اشتیہ نے کہا کہ ’’ماس پریس‘‘ کسی سیاسی جماعت سے وابستہ نہیں لیکن اس کے باوجود عباس ملیشیا ہمیں اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے ہمدرد قرار دے کر بار بار حملوں کا نشانہ بنا رہی ہے- اانہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد فلسطین میں ہونے والے روز مرہ واقعات سے باخبر رکھنا ہے اور یہ ادارہ محض اطلاعاتی مقاصد کے لیے کام کرتا ہے- انہوں نے کہاکہ اقصی ٹیلی ویژن چینل سے بھی ادارے کا کوئی تعلق نہیں- اقصی ٹی وی کی عمارت میں انہوں نے محض ایک حصہ کرائے پر لے رکھا ہے-

صحافی اشتیہ نے کہا کہ ان کے دفتر پر حملہ فلسطین میں آزادی صحافت پر حملہ ہے، اس حملے کا مقصد صحافیوں کو آزادنہ رپورٹنگ سے روکنا اور فتح اور اس کے خلاف جانے والی خبروں پر پردہ ڈالنا ہے-

مختصر لنک:

کاپی