چهارشنبه 30/آوریل/2025

فلسطینی حکومت نے ہنگامی دفاعی پلان تیا ر کرلیا

ہفتہ 8-ستمبر-2007

  غزہ میں نگراں فلسطینی حکومت نے ممکنہ اسرائیلی جارحیت سے نمٹنے کے لیے ہنگامی دفاعی منصوبے کا اعلان کیا ہے- حکومت کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج کی غزہ پر جارحیت کوئی نیا واقعہ نہیں بلکہ روزکا معمول ہے- بیان کہا گیا کہ حکومت نے میں غزہ کے گرد اسرائیلی فوج کی نقل وحرکت اور بیت حانون میں اسرائیلی فوجی محاصرے کے بعد جوابی لائحہ عمل طے کر لیا ہے- اس سلسلے میں حکومت نے ملک کے تمام سکیورٹی اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی تاکید کرتے ہوئے ہر قسم کے جوابی حملے کی تیاری کے احکامات جاری کیے ہیں- بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی عوام اسرائیلی جارحیت کے سامنے ہرگز نہیں جھکیں گے بلکہ وہ کسی بھی قسم کی اسرائیلی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے-

دوسری جانب فلسطینی اسپیکر ڈاکٹر محمد عوض نے اقوام متحدہ اور عرب لیگ کوممکنہ اسرائیلی جارحیت اور اس سے پیدا ہونے والی صورت سے آگاہ کرنے کے لیے ایک خط بھی لکھا ہے- مراسلسلے میں اقوام متحدہ اور عرب لیگ سے فلسطینی عوام کے حوالے اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے کی اپیل کی گئی ہے-

مختصر لنک:

کاپی