چهارشنبه 30/آوریل/2025

غزہ پرحملے کے لیے اسرائیل نے فوج سرحد سے لگا دی، بیت حانون کا محاصرہ

ہفتہ 8-ستمبر-2007

  فلسطینی شہر غزہ پر اسرائیلی فوج نے بڑے آپریشن کے لیے تیاری شروع کردی ہے- تفصیلات کے مطابق غزہ کے شمالی شہر بیت حانون کا محاصرہ کر لیاگیا اوراسرائیلی فوج نے بڑے پیمانے پر نقل و حرکت شروع کی ہے- عینی شاہدین کے مطابق بیت حانون کے گردو نواح میں اسرائیلی فوجی ٹینک اور بکتر بند گاڑیوں کے کئی دستے آ چکے ہیں اور عارضی مورچہ بندی کی جارہی ہے- غزہ پر اسرائیلی فوج کے آپریشن کے بارے میں اسرائیلی وزیر اعظم ایہوداولمرٹ نے حال ہی میں اعلان کیا تھا- کابینہ کے ہفتہ وار اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اولمرٹ نے فوری طور پر غزہ پر فوج کشی کا اشارہ دیا تھا- دوسری جانب اسرائیلی فوج کے ایک اعلی افسر نے کہا ہے کہ غزہ پر اسرائیلی فوج کا تازہ حملہ محدود ہو گا تاہم ایک بڑے حملے کے لیے پیش بندی کی جارہی ہے- اسرائیلی ریڈیو سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غزہ پر حملے کی موجودہ تیاری محض دفاعی نوعیت کی ہے ، جس میں اسرائیلی فوج کو غزہ میں دو کلو میٹر کے علاقے میں آپریشن کی اجازت دی جائے گی- تاہم اگر انہوں نے ضرورت محسوس کی تو اس کارروائی کا دائرہ وسیع کیا جا سکتا ہے-غزہ پر اسرائیلی فوج کے حملے اسرائیلی حکومت کے حالیہ اعلان پر عمل در آمد ہیں- اسرائیلی وزیر اعظم کئی بار غزہ کے مزاحمت کاروں کے راکٹ حملوں کی روک تھام کے لیے بڑے آپریشن کی دھمکی دے چکے ہیں-

مختصر لنک:

کاپی