فلسطینی عوام کی اکثریت نے غزہ میں حالیہ بجلی کے بحران کی ذمہ داری صدر محمود عباس اور سلام فیاض پر عائد کی ہے- فلسطین میں ایک خبر رساں ادارے کی جانب سے انٹرنیٹ پر کیے گئے ایک عوامی سروے میں بتایا کہ سروے میں 74 فیصد رائے دھندگان نے فتح پارٹی اور صدر محمود عباس کی پالیسیوں کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا- اگست کے آخری ہفتے میں کیے گئے اس عوامی سروے میں 5469 افراد نے شرکت کی جن میں 4004 رائے دھندگان نے اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) حکومت کے اقدامات کی حمایت کی اور غزہ میں بجلی اور پانی کے بحرانوں کا ذمہ دار صدر عباس اور سلام فیاض کو قرار دیا- رائے دھندگان میں سے 20 فیصد افراد نے بحران کا ذمہ دار حماس کو قرار دیا جبکہ 24 فیصد رائے دھندگان نے امریکہ، یورپ اور اسرائیل کو غزہ میں بجلی کے بحران کا ذمہ دار قرار دیا-
