فلسطینی صدر محمود عباس کی جماعت الفتح کے عسکری ونگ اقصی بریگیڈ نے فتح کے اسرائیل حامی اور غزہ سے مفرور وزراء محمود ھباش، ریاض مالکی اور اشرف عجمی کو قتل کرنے کی دھمکی دی ہے- مرکز اطلاعات کو موصولہ اقصی بریگیڈ کے ایک بیان میں کہا گیا کہ فتح کے مذکورہ بالا وزراء غزہ سے فتح کے اراکین کو بے یارومددگار چھوڑ کر رام اللہ فرار ہونے اور ٹیلی ویژن پر اپنے فرار کو فخر سے دنیا کے سامنا بیان کیا-
بیان میں مزید کہا گیا کہ ان وزراء کی وجہ سے فلسطینی شہریوں خصوصاً حماس اور فتح کو آپس میں لڑایا گیا- اقصی بریگیڈ کے پاس سلام فیاض حکومت میں شامل کئی وزراء کی کرپشن اور مال خرد برد کے ٹھوس ثبوت موجود ہیں- اقصی بریگیڈ جلد ایسے وزراء کے نام اور ان کی بدعنوانیوں کو بے نقاب کرے گی اور مجرموں کو کٹہرے میں لایا جائے گا-
واضح رہے کہ فتح اور اقصی بریگیڈ کی قیادت میں اسرائیل کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کے معاملے پر سخت اختلافات جنم لے رہے ہیں- سلام فیاض کی رام اللہ میں قائم غیر قانونی ایمرجنسی حکومت کے علاوہ اسرائیل مخالف مزاحمت کی مخالفت کررہے ہیں جبکہ اقصی بریگیڈ کے کمانڈوز اسرائیل کے خلاف مسلح جدوجہد جاری رکھنے پر مصر ہیں- دوسری جانب فتح کے قائدین بعض کرپٹ وزراء جن میں وزیر داخلہ ریاض مالکی سے استعفی طلب کیا ہے-