فلسطینی صدر محمود عباس کو براہ راست جوابدہ سیکورٹی فورسز کی جانب سے اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے کارکنان کو گرفتار کرنے کی مہم تین ماہ سے مسلسل جاری ہے- گزشتہ روز محمود عباس ملیشیا نے حماس کے 10کارکنان کو گرفتار کرلیا- ذرائع کے مطابق نابلس کے جنوب میں عقربا دیہات پر دھاوا بولنے اور وسیع پیمانے پر شہریوں کو گرفتار کرنے کی کارروائی کی گئی- ذرائع کے مطابق ملیشیا کے اہل کار گاؤں کی مسجد میں جوتوں سمیت داخل ہوگئے اور مسجد کی تلاشی لی –
دوسری جانب رام اللہ میں فتح کے مسلح افراد نے بلدیہ بیتونا کی خاتون کونسلر ایمان الخروبی کی گاڑی پر فائرنگ کی- فتح کے عسکری ونگ اقصی بریگیڈ کے رہنما نے قانون ساز اسمبلی کی رکن خواتین مریم صالح اور منی منصورکو فون پر دھمکی دی ہے جبکہ طولکرم میں فتح کے مسلح افراد نے زکاہ ہسپتال کی تین گاڑیوں کو آگ لگادی ہے-