اسرائیلی فوجی قیادت لازمی فوجی خدمت سے فوجیوں کے بھاگنے کے رجحان کو روکنے کے لئے ایک کے بعد ایک منصوبہ بنارہی ہے- اسرائیلی ذرائع نے فوجی خدمت سے بھاگنے کے رجحان کو روکنے کے لئے اسرائیلی قیادت نے ایک اور منصوبے کا انکشاف کیاہے- نئے منصوبے کے مطابق بھاگنے والے فوجیوں کو گاڑی چلانے کا لائسنس ، ڈاکٹر ی کی پریکٹس اور سرکاری ملازمت کی اجازت نہیں دی جائے گی- تل ابیب سے عبرانی زبان میں شائع ہونے والے اخبار معاریف کے مطابق ماہرین کے خیال میں اس منصوبے کی کامیابی کے بہت کم امکانات ہیں – کیونکہ یہ منصوبہ مواقع مہیا کرنے کے حوالے سے قانون کی خلاف ورزی ہے- واضح رہے کہ فوجیوں کے بھاگنے کے رجحان سے اسرائیلی فوجی قیادت بڑی پریشان ہے – بعض افسران کا کہناہے کہ بھرتی میں کمی اور بھاگنے کے رجحان میں اضافہ فوجی یونٹوں کے نظام کے لئے خطرہ ہیں- اسرائیلی خارجہ و حفاظتی پارلیمانی کمیٹی کے تابع مین پاور کمیٹی کے سربراہ نے اجلاس میں کہا کہ جنگی یونٹوں میں بھرتی کے لئے اسرائیلی فوج کو مشکلات کا سامناہے- کیونکہ فوجیوں خدمت سے بھاگنے سے مین پاور کم ہوگئی ہے-
