فلسطینی صدر محمود عباس کی جماعت فتح نے اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے خلاف میڈیا مہم کے لئے 8لاکھ ڈالر ماہانہ بجٹ مقرر کیا ہے – حماس کے خلاف میڈیا مہم چلانے کے لئے اتنا بڑا بجٹ مخصوص کرنے پر پارٹی کے اندر بحث و مباحثہ جاری ہے – ذرائع کے مطابق فلسطینی وزارت مالیات کے ڈائریکٹر میڈیا مہم کے لئے 8لاکھ ڈالر بجٹ مختص کئے جانے پر چونک پڑے اور انہوں نے فلسطینی ایمرجنسی حکومت کو مکمل بجٹ یکمشت ادا کرنے سے انکار کردیا – وزارت مالیات کے ڈائریکٹوریٹ سے باہر نے والی خبروں کے مطابق صحافیوں اور مضمون نگاروں کو نوازنے کے لئے رقم مخصوص کی گئی ہے – ماہ اگست میں سیاستدانوں کو پیغامات بھیجنے کے لئے 50 ہزار ، فلسطین پریس اور القدس پریس کو نوازنے کے لئے 35 ہزارڈالر کے اخراجات کئے گئے – باخبر ذرائع کے مطابق وزارت مالیات کا ڈائریکٹوریٹ اخبارات کو رقوم نہ دینے اور وزیر اعظم سلام فیاض کا دفتر اخبارات کے ایڈیٹروں کو نوازے پر مصر ہیں –
