چهارشنبه 30/آوریل/2025

مطلوبہ مجاہد کی گرفتاری کے لئے بیوی گرفتار

ہفتہ 8-ستمبر-2007

  اسرائیلی فوجی دستوں نے طولکرم شہر میں مطلوبہ قسام بریگیڈ کے مجاہد عمر ابو جابر کی بیوی کو طولکرم کے عکتبہ گاؤں میں ان کے گھر سے گرفتار کرلیا- مقامی ذرائع کاکہناہے کہ اسرائیلی فوجی دستوں نے علی الصبح گاؤں کا محاصرہ کرلیا اور ابو جابر کی بیوی کو اس کے تین رشتہ داروں سمیت گرفتار کرلیا-

ذرائع کا کہناہے کہ فوجی دستوں نے ابو جابر کے گھر کی پوری تلاشی لی- اس کے بعد ابو جابر کی بیٹی اس کے برادرنسبتی، بھتیجے اور ایک اور عزیز کو اس کے گھر سے گرفتار کرلیا- گرفتار شدہ افراد کے گھروں کی بھی پوری پوری تلاشی لی گئی- ابو جابر کی بیوی کو ایک ماہ میں دوسری بار گرفتارکیاگیاہے- ان اقدامات کے ذریعے اسرائیلی فوج مطلوبہ افراد تک پہنچنا چاہتی ہے

مختصر لنک:

کاپی