چهارشنبه 30/آوریل/2025

سلام فیاض حکومت غزہ میں انارکی کو ہوا دے رہی ہے: حماس

جمعرات 6-ستمبر-2007

  غزہ میں نگراں حکومت کے داخلی سیکورٹی امور کے انچارج اور رکن قانون ساز کونسل اسماعیل اشقر نے غرب اردن کی سلام فیاض حکومت پر غزہ میں انارکی پھیلانے کا الزام عائد کیا ہے- غزہ میں ایک اخبار نویسوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صدر محمود عباس کی جماعت الفتح حماس حکومت کے خلاف مسلسل سازشوں کا ارتکاب کررہی ہے- غرب اردن میں امریکی ساختہ ’’ڈائیٹون پلان‘‘ کے نفاذ اور اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کا دائرہ تنگ کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں-

اشقر نے کہا کہ ان کے پاس ایسے ٹھوس شواہد موجود ہیں جن سے فتح اور سلام فیاض حکومت میں شامل وزراء کے غزہ میں بدامنی کو ہوا دینے کی سازشوں کو بے نقاب کیا گیا ہے- انہوں نے واضح کیا کہ سلام فیاض حکومت اخلاقی انسانی اور قانونی ہر پہلو سے ناکام ہو چکی ہے اور اپنی ناکامی پر پردہ ڈالنے کے لیے غزہ کے شہریوں کے خلاف سازشیں کررہی ہے-

انہوں نے غزہ میں تخریب کاری کے فروغ کے لیے کی جانے والی کوششوں کو ناکام بنانے کے عزم کا اظہار کیا کہ فتح کی سرگرمیاں جمہوریت پسندی پر حملہ ہیں- غزہ میں فتح کی اسرائیل حمایت میں بدامنی کی کوششوں کو بھی ناکام بنادیا جائے گا

مختصر لنک:

کاپی