چهارشنبه 30/آوریل/2025

نہر البارد کیمپ کی تعمیر نو کے لیے فلسطینی جماعتیں تیار ہیں

جمعرات 6-ستمبر-2007

  لبنان میں اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے ترجمان اسامہ ہمدان نے فلسطینی مہاجرین کیمپ کی فوری تعمیر نو کی ضرورت پر زور دیا ہے- ملٹری آپریشنز کے بعد یہ تباہی و بربادی کے مرکز میں تبدیل ہو چکا ہے- انہوں نے اقوام متحدہ کے ریلیف اور تعمیرات کے ادارے ’’انروا‘‘ سے اپیل کی ہے کہ وہ نہر البارد میں تعمیرات کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے- مرکز اطلاعات فلسطین کو جاری کیے گئے اپنے ایک خصوصی بیان میں اسامہ ہمدان نے کہا کہ حماس اور دیگر جماعتیں انروا اور لبنانی حکومت کے ساتھ تعمیر نو کے منصوبوں کے لیے تیار ہیں- انہوں نے کہا کہ وہاں سے ہجرت پر مجبور کیے گئے لوگوں کو واپسی کی سہولت فراہم کی جائے اور فلسطینی مہاجرین کو جو نقصانات پہنچے ہیں ان کو معاوضہ دیا جائے-

اسامہ ہمدان نے کہا کہ فلسطین و لبنان کے درمیان مذاکرات کا آغازہو تاکہ فلسطینیوں اور لبنانیوں کے درمیان صحت مند تعلقات قائم ہو جائیں- ہمدان نے کہا کہ لبنان سے فلسطینی مہاجرین کے مسئلے کے غائب ہونے سے فلسطینی مہاجرین کو شدید نقصان پہنچے گا- انہوں نے کہا کہ لبنان میں موجود پی ایل او کے نمائندے عباس ذکی لبنان میں فلسطینیوں کے درمیان تقسیم کے ذمہ دار ہیں-

مختصر لنک:

کاپی