غزہ کی بین الاقوامی راہداری ’’عریش‘‘ میں پھنسے سات سو فلسطینی شہریوں نے انسانی حقوق کے اداروں سے مدد کا مطالبہ کیا ہے- تفصیلات کے مطابق غزہ اور مصر کے درمیان ’’عریش‘‘ راہداری میں مصر کی جانب پھنسے سات سو فلسطینیوں نے اقوام متحدہ سمیت انسانی حقوق کے عالمی اداروں کے نام ایک یادداشت ارسال کی ہے جس میں مسافروں کے مسائل اور اسرائیلی فوج کی طرف سے درپیش مسائل سے آگاہ کیا گیا-
تحریری یادداشت میں عریش کے علاوہ ’’رفح‘‘ اور’’ عوجا‘‘ جیسی گزر گاہوں میں مسافروں کے مسائل سے بھی آگاہ کیاگیا-یادداشت کے مندرجات میں لکھا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج غزہ جانے والوں کے سامان سلب کررہی ہے- جبکہ راہداری کی دوسری جانب اپنے عزیزوں سے ملنے اور لینے کے لیے آنے والوں کو بھی اسرائیلی فوج کی طرف سے سخت مشکلات کا سامنا ہے- حقوق انسانی کے عالمی اداروں کو راہداریوں میں پھنسے مریضوں، بچوں اور خواتین کے مسائل سے بھی آگاہ کیا گیا ہے-