چهارشنبه 30/آوریل/2025

فرانس کے وزیر خارجہ اسرائیل، فلسطینی علاقوں کا دورہ کریں گے

بدھ 5-ستمبر-2007

  فرانس کے وزیر خارجہ برنارڈ کاؤ حیز اسرائیلی ، فلسطینی اور اردنی علاقوں کا اگلے ہفتے سے دورہ شروع کریں گے، فرانس کی وزارت خارجہ کے مطابق اس دورے کا آغاز دس ستمبر سے ہوگا، وزارت خارجہ کی خاتون ترجمان پاسکلے اندربانی نے بتایا کہ اس سفر کے دوران تین علاقوں کا دورہ کیا جائے گا، تاہم انہوں نے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں، کاؤحیزنے مئی کے مہینے میں وزیرخارجہ کا عہدہ سنبھالا تھا اور وزیرخارجہ بننے کے بعد ان کا پہلادورہ ہوگا-

اردن کے شاہ عبداللہ ثانی نے اس ہفتے پیرس کا دورہ کیا اور مشرق وسطی میں قیام امن پر اسیس کے بارے میں گفت و شنید کی- فرانس کے صدر نیکولس سارکوزی نے شاہ عبداللہ ثانی سے ملاقات کے بعد کہا کہ دونوں ممالک کے کئی امور پر یکساں پالیسی ہے-

مختصر لنک:

کاپی