چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی فوجی کاروائی کے دوران تین بچے اور ایک فلسطینی زخمی

بدھ 5-ستمبر-2007

  اسرائیلی قابض فوجی دستوں نے منگل کے روز نابلس شہر کا محاصرہ کرلیا، جن لوگوں نے ان پر پتھر پھینکنے کی کوشش کی،ان پر فوجیوں نے گولیاں چلائیں، جس سے تین بچے زخمی ہوگئے، ان میں سے ایک بچے کی حالت نازک ہے-

میڈیکل ذرائع کا کہناہے کہ آٹھ سالہ رامی عقیق کے سرپر ربرفوٹنگ والی گولی لگی اور اس کی حالت نازک ہے جبکہ دوسرے دو بچوں کے کاندھے اور بازو میں گولیاں لگیں، چوتھے بچے کو فوری طور پر طبی امدادی گئی- نابلس میں فلسطین میڈیکل ریلیف آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر ڈاکٹر غسان ہمدان نے اسرائیلی قابض فوجیوں پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ عمارتوں پر فائرنگ کرتے رہے تاکہ میڈیکل ٹیمیں زخمیوں کی امداد کے لئے ان تک نہ پہنچ سکیں-

اسرائیلی فوجی حملے کے بعد فوجیوں نے بتیس سالہ شیخ احمد عود کو راس العین عمارت سے اغوا کرلیا، شیخ احمد عود نابلس میں حماس کے نمایاں لیڈروں میں سے ہیں-

مختصر لنک:

کاپی