اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) نے اسرائیلی فوج کے ہاتھوں شہید ہونے والے دو حماس اراکین کی لاشوں کے پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری کردی ہے- رپورٹ کے مطابق قابض اسرائیلی فوج نے حال ہی میں غزہ میں حملے کے دوران مجاہدین کا محاصرہ کیا اور مجاہدین کو ہتھیار ڈالنے کو کہا گیا- موقع پر موجود چند افراد نے ہتھیار ڈال دیئے- تاہم رشاد ابو شاور اور سامی عمران نے ہتھیار ڈالنے سے انکار کردیا، جس پر اسرائیلی افواج نے دونوں کے چہروں پر گولیاں مار کر انہیں شہید کردیا-
حماس نے رشاد ابو شاور کے بھائی نصر ابو شاور کے نام ایک تحریری مراسلہ بھی ارسال کیا ہے- خط میں شہید کی استقامت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اہل خانہ کو صبر کی تلقین کی گئی ہے-
واضح رہے کہ رشاد ابو شاور غزہ کے جنوبی علاقے میں القسام بریگیڈ کے آپریشنل کمانڈر تھے- وہ اسرائیلی افواج پر کئی کامیاب کارروائیوں میں حصہ لے چکے تھے