اوفر کی اسرائیلی فوجی جیل نے ھدی رفاہی ادارے برائے خواتین کی سربراہ ندا الجیوشی کی نظربندی میں مزید اضافہ کردیا ہے اور وہ پندرہ نومبر تک جیل میں رہیں گی-
عدالت کا کہناہے کہ ندا پر عورتوں کی ایسی انجمن چلانے کا مقدمہ چلایا جائے گا جو ’’کالعدم ‘‘قرار دی جا چکی ہے- ندا کے نو بچے ہیں، عدالت نے گزشتہ ماہ فیصلہ کیا تھا کہ ندا کو رہا کردیا جائے گا لیکن اسرائیلی استغاثے نے اس پر اعتراض کیا اور اسے جیل کی سلاخوں کے پیچھے بھیج دیا گیا- ندا کو دوماہ قبل رام اللہ میں اس کے گھر سے گرفتار کیاگیاتھا اور مسکوبے نظربندی سینٹر میں ان سے تفتیش کی جاتی رہی–