چهارشنبه 30/آوریل/2025

ارئیل شیرون کے قریبی ساتھی سے سلام فیاض کی خفیہ ملاقات

منگل 4-ستمبر-2007

رام اللہ میں قائم فلسطینی اتھارٹی کی غیر آئینی حکومت کے وزیراعظم سلام فیاض نے سابق اسرائیلی وزیراعظم ارئیل شیرون کے دفتر کے سربراہ ڈوویزگلاس سے مقبوضہ بیت المقدس میں خفیہ ملاقات کی- عبرانی ریڈیو نے غیر سرکاری اسرائیلی ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ سلام فیاض نے ویز گلاس سے اتوار کی شام مقبوضہ بیت المقدس شہر کے ایک ہوٹل میں ملاقات کی- ذرائع کے مطابق اڑھائی گھنٹے تک جاری رہنے والی ملاقات کے دوران زیر بحث آنے والے موضوعات کا پتہ نہیں چل سکا، تاہم سلام فیاض کو دیکھا گیا کہ جب ہوٹل سے باہر آئے ان کے پاس ایک سی ڈی تھی-

مختصر لنک:

کاپی