چهارشنبه 30/آوریل/2025

بیت حنون پر اسرائیلی طیاروں کا حملہ

پیر 3-ستمبر-2007

اسرائیلی فوج کے جنگی جہازوں نے شمالی غزہ کی پٹی کے بیت حنون علاقے پر دوحملے کئے ، ان کا ہدف میزائل چلانے والے لانحینک پیڈتھے اور ان کا مقصد تھا کہ مجاہدین کو شدید نقصان پہنچایا جاسکے- عینی گواہوں کا کہناہے کہ قسام بریگیڈ کے ارکان نے اسرائیلی ہیلی کاپٹروں پر مشین گنیں چلائیں جو کہ وسطی غزہ میں دیر البلاح کے مقام پر نیچی پروازیں کررہے تھے –

عینی گواہوں کا کہناہے کہ غزہ کی پٹی کو شدید نقصان پہنچانے کے لئے اپاچے گن شپ استعمال کئے گئے- اسی اثناء میں فتح اور عوامی مزاحمتی کمیٹیوں نے مشترکہ طور پر مقامی سطح پر تیار کئے جانے والے میزائل کرنی اور نہال اوزکے مقامات پر اسرائیلی فوج کے ٹھکانوں پر پھینکنے کا دعوی کیا ہے –

مختصر لنک:

کاپی