چهارشنبه 30/آوریل/2025

قیدیو ں کے تبادلے کے معاہدے میں فلسطینی جماعت رکاوٹ ہے

پیر 3-ستمبر-2007

  اسلامی تحریک مزاحمت (حماس ) کے عسکری بازو قسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ نے کہا ہے کہ فلسطینی جماعتیں یہودی سپاہی کی رہائی کے بدلے فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے معاملے کا حل تلاش کرنے کے راستے میں رکاوٹ بن رہی ہیں – اپنے پریس ریلیز میں انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے نامناسب رویے کی وجہ سے یہ مسئلہ کھٹائی میں پڑا ہوا ہے ، انہوں نے کہا کہ ایک فلسطینی جماعت بھی یہی چاہتی ہے کہ قیدیوں کے تبادلے کامعاہدہ نہ ہوسکے –

انہوں نے کہا کہ گیلاد شالت کو اغوا کرنے والے کبھی بھی شکست تسلیم نہ کریں گے اور اس وقت تک گیلاد کو رہا نہ کریں گے جب تک فلسطینی قیدی رہا نہیں ہوجاتے ، ابو عبیدہ نے کہا کہ یہودی سپاہی اس وقت رہا ہوگا کہ جب بیمار ، فلسطینی بوڑھے اور طویل سزائیں پانے والے قیدی رہائی پائیں گے –

مختصر لنک:

کاپی