اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) نے کہا ہے کہ عالمی برادری یہ ہر روز معائنہ کررہی ہے کہ حماس اور فلسطین کو محصور کرنے کی امریکی پالیسی ناکامی کا شکار ہو رہی ہے – وہ اٹلی کے وزیر خارجہ ماہیو ڈی آلیما کے دیئے گئے اس بیان پر کہ مسئلے کو حل کرنے کے لئے حماس اور فتح کے درمیان مفاہمت ضروری ہے نیز یہ کہ کوئی بھی معاہدہ نصف فلسطینیوں سے نہیں کیا جاسکتا پر تبصرہ کررہے تھے –
حماس نے کہا ہے کہ عالمی برادری میں اس کی آگاہی بڑھ رہی ہے کہ اس علاقے میں امریکی پالیسی ناکام ہو چکی ہے- بیان میں مزید کہاگیاہے کہ اس علاقے میں اگر کوئی بھی ایسا فیصلہ کیاگیا جس میں حماس کو شامل نہ کیاگیا ہو وہ ناکامی سے دوچار ہوگا-
انہوں نے کہا کہ ڈی آلیما کے بیانات سے ظاہر ہوتاہے کہ عالمی برادری چاہتی ہے کہ مسئلہ فلسطین کا حل عام فلسطینیوں کی خواہشات کے مطابق ہو-