غزہ میں اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کی نگران حکومت کے ماتحت ’’ایگزیکٹو فورسز‘‘ نے فتح کے تخریب کاروں سے تفتیش کے دوران فتح کی مالی معاونت کا انکشاف کیا ہے- ’’ایگزیکٹو فورسز‘‘ کی ویب سائٹ پر جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فتح پارٹی نے غزہ میں امن و امان کی صورتحال بگاڑنے اور تخریبی سرگرمیوں میں حصہ لینے والے تخریب کاروں کے لیے دو سو شیکل (مساوی 75 ڈالر) بطور انعام دینے کا اعلان کیا ہے- بیان کے مطابق تفتیش کے دوران فتح کے تخریب کاروں نے اعتراف ہے کہ رام اللہ میں قائم اور سلام فیاض حکومت نے غزہ میں حماس کے خلاف مظاہرے کرنے اور توڑ پھوڑ کرنے والوں کے لیے بھی انعامات کا اعلان کیا ہے-
ایگزیکٹو فورسز کے مطابق غزہ میں سابقہ سیکورٹی فورسز کی جانب سے فتح کے مظاہروں میں عدم شرکت کی دھمکی کے بعد سلام فیاض نے لالچ کے ذریعے انہیں شامل کرنے کے لیے یہ قدم اٹھایا ہے- سلام فیاض حکومت کی طرف سے تخریب کاروں کو لالچ کے ذریعے شامل کرنے کے بعد اب فتح کے جلسوں میں حاضری بڑھتی جارہی ہے-