غزہ کی پٹی میں صحافیوں سے تعاون کے لئے نگران فلسطینی حکومت کی تشکیل کردہ کمیٹی نے واضح کیا ہے کہ اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کی حکومت آزادی صحافت پر یقین رکھتی ہے- کمیٹی کی طرف سے جاری کردہ بیان میں صحافیوں کی تنظیم سے ڈس انفارمیشن اور افواہوں کو روکنے کا مطالبہ کیاگیا- واضح رہے کہ فتح کے زیر کنٹرول فلسطینی سرکاری ٹی وی نے خبر رساں ادارے رائٹرز کے غزہ میں تعینات نمائندے شمس شناعہ پر تشدد کی بے بنیاد خبر نشر کی تھی- ٹی وی نے غزہ کی پٹی میں حماس کی ایگزیکٹو فورسز کے اہلکاروں پر شمس شناعہ پر حملے کا بے بنیاد الزام لگایاتھا جبکہ خود شمس شناعہ نے تشدد کی خبروں کی تردید کی تھی – انہوں نے کہا تھا کہ کوئی ایسا واقعہ پیش نہیں یا –
کمیٹی نے رام اللہ میں صحافیوں کی تنظیم کے بیان کی مذمت کی ہے- کمیٹی کے مطابق صحافیوں کی تنظیم نے اپنے بیان میں ایسے واقعات کا ذکر کیا ہے جن کا حقیقت سے کوئی تعلق ہی نہیں ہے- وہ واقعات ان کے اپنے ذہنوں کی اختراعات ہیں- دوسری جانب غزہ کی پٹی کی جرنلسٹ یونین نے رام اللہ کی جرنلسٹ یونین کے بیان سے لا علمی کا اظہار کیا ہے- غزہ کی پٹی کی جرنلسٹ یونین کا کہناہے کہ رام اللہ سے ان کا کوئی تعلق نہیں وہ رام اللہ سے جاری کردہ کسی بیان کے ذمہ دار نہیں ہیں-