سرورق/ہم کون ہیں

"مرکز اطلاعات فلسطین" اہل فلسطین کی آواز دنیا اور دنیا بھر کی آواز فلسطینیوں تک پہنچانے کا مؤقر ادارہ ہے-

ہم کون ہیں؟

خصوصی ابلاغی مرکز، جو امت مسلم کی تاریخ اور اس کے دور حاضر کے نہایت اہم مسئلے کو اس کی سیاسی، دینی اور تہذیبی کشمکش کے تناظر میں آپ کے سامنے پیش کرتا ہے-


یہاں حقائق کو غیر جانبداری سے پیش کیا جاتا ہے کیونکہ حق دعوے کا نہیں عملی رویے کا نام ہے-


تحریک مزاحمت اسلامی، اسلامی تحریک مزاحمت (حماس)، تحریک جہاد اور مسجد اقصی میں نماز عشق ادا کرنے کے خواہشمند متوالوں کے حالات آپ براہ راست ملاحظہ کرسکتے ہیں-


یہ مرکز درحقیقت فلسطینی قوم کے احساسات اور عالم عرب اور عالم اسلام کے خوابوں اور امیدوں کا ترجمان، اور دھڑکتے دل کی حیثیت اختیار کرچکا ہے- یہ فلسطینی قوم کے جہاد اور تاریخ کی روح ہے- یہ زخمی اور لہو رنگ فلسطین کی کہانی ہے، یہ حق کی وہ آواز ہے جو کسی ملامت کرنے والے کی ملامت کی پرواہ نہیں کیا کرتی-


یہ زیتون کے مبارک درخت کی مانند اپنے تیل سے اجالا اور روشنی پھیلاتا ہے- اس کی شاخیں ہر سمت پھیلی ہوئی ہیں، جڑیں زمین کی گہرائیوں میں پیوست ہیں- یہ شکست اور مایوسی کی فضاؤں میں امید اور حوصلے کی آواز ہے- سرزمین فلسطین کی تاریخ اور جغرافیے سے متعلق وسیع معلومات کو آپ کے سامنے پیش کرتا ہے-


مسئلہ فلسطین کی مرحلہ بمرحلہ روداد اور فلسطینی قوم کی پامردی کی داستان، بیت المقدس، سرزمین اقصی اور مقدسات اسلامیہ کے بارے میں وسیع معلومات، نہتے فلسطینیوں کے خلاف صہیونی دہشت گردی کی روداد، خبروں اور تصویری مناظر میں


آپ کے دشمنوں سے متعلق تحقیقی معلومات، دشمن کی ریشہ دوانیوں اور چالوں سے متعلق حقائق آپ کے سامنے پیش کرتا ہے-


’’خبریں‘‘ ایک ایسا صفحہ ہے جس کے ذریعہ آپ فلسطین میں ہونے والے آئے روز کے نت نئے واقعات سے متعارف ہوسکتے ہیں-


تحریک حماس کے عنوان سے قارئین کو فلسطینی مزاحمتی تحریک کے ہراول دستے کی جہادی کارروائیوں، شہداء کی قربانیوں اور تنظیم کے مؤقف کے بارے میں معلومات فراہم کی جاتی ہیں-


مسئلہ فلسطین کے بارے میں نقشے، چارٹ، کتابیں، تحقیقی مقالے فلسطین کی ویڈیو فلمیں، ترانے، تقاریر


فلسطینی ثقافت و روایات لباس، روایتی کھانے، دیگر اقدار و روایات کے بارے میں بھی معلومات موجود ہیں-


ہمارے اہداف:

مسجد اقصی مسلمانوں کا قبلہ اول بھی ہے اور تیسری مسجد حرام بھی، جس کی طرف احادیث مبارکہ میں بکثرت سفر کرنے کی تاکید کی گئی ہے-


سیاسی لائحہ عمل:یوم تاسیس:

یکم دسمبر 1997ء سے ویب میں کام کا باقاعدہ آغاز ہوا- اردو کے علاوہ جن زبانوں میں کام جاری ہے- اس وقت سائٹ مندرجہ ذیل زبانوں میں قارئین کو مسئلہ فلسطین کے حوالے سے فریضہ سرانجام دے رہی ہے-


ان کے علاوہ کئی دیگر زبانوں میں کام تکمیلی مراحل میں ہے- مختلف پروگرام جو پیش کیے جارہے ہیں:-


"آج کا فلسطین" حالات حاضرہ کے بارے میں براہ راست خبریں اور معلومات

دیگر معلومات:

مرکز اطلاعات فلسطین کے افتتاح کا اسلامی اور عرب حلقوں کی طرف سے پرجوش اور پرتباک استقبال ہوا- مختلف رسالوں میں ویب کے بارے میں معلومات شائع ہوئیں خصوصاً ’’انٹرنیٹ عالم العربی‘‘ میں مارچ 1998ء میں سائٹ کے بارے میں خصوصی طور پر معلومات لائی گئیں- دیگر سیٹیلائٹ ٹی وی چینل پر بھی معلومات نشر ہوئیں- مغربی ذرائع ابلاغ نے سیاسی تجزیے پیش کیے-


اول روز سے ہی ویب کو معطل کرنے اور بند کرنے کے لیے مختلف اطراف سے سازشیں شروع ہوگئیں- انتفاضہ کے بعد ان کوششوں نے زور پکڑ لیا- مگر ویب کے فنی ماہرین نے اللہ کی توفیق سے ان سازشوں کو ناکام بنا دیا-


مرکز کو آئے روز مختلف صہیونی تنظیموں، خصوصاً اسرائیلی حکومت اور ’’موساد‘‘ کی طرف سے دھمکی آمیز خطوط کا سیلاب موصول ہوتا ہے جن میں اس اطلاعاتی مرکز کو فی الفور معطل کردینے پر زور دیا جاتا ہے-


دوسری جانب ویب کو دنیا بھر کے کئی ممالک سے تائیدی خطوط کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ موصول ہوتا ہے- آئے روز موصول ہونے والے ہزارہا خطوط جن ممالک سے موصول ہوتے ہیں جن میں امریکہ، جرمنی، اٹلی، جنوبی افریقہ، جاپان، آسٹریلیا، ملیشیا، انڈونیشیا، پاکستان اور افغانستان خاص طور پر قابل ذکر ہیں-


مرکز اطلاعات فلسطین تمام ایسے مشوروں، تبصروں اور تعمیری تنقید کو خوش آمدید کہتا ہے جس کا مقصد مرکز کے تحت چلنے والے پروگرام کو کامیاب بنانا اور مسئلہ فلسطین کی خدمت ہو-


والہانہ خیر مقدم اور اسےفلسطین اور دنیا کے ہر کونے میں مقیم مسلمانوں کے درمیان قربت کا اہم سنگ میل قرار دیا گیا-

Close<%--اقرأ المزيد--%>المركز الفلسطيني للأعلام